مرزاپور:اتر پردیش کے مرزاپور میں ادلہاٹ تھانہ علاقہ میں سیکیا واقع پٹرول پمپ کے پاس ٹریلر نے کار کو ٹکر مار دی جس سےکار میں سوار 4 افراد کی موت ہو گئی اور دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو بی ایچ یو ٹراما سنٹر میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
کار میں 4 خواتین، ایک 12 سالہ بچہ، ایک 2 سالہ بچہ اور ڈرائیور سوار تھے۔ یہ سبھی لوگ وارانسی ایک شادی تقریب سے واپس اپنے گھر سون بھدر کے رابرٹس گنج ارموڈا لوٹ رہے تھے۔ اسی دوران ادلاہٹ تھانہ علاقہ کے تینڈوا ویر مندر کے پاس سامنے سے رابرٹس گنج کی طرف سے آ رہے ٹریلر سے ٹکر ہو گئی۔حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو ایمبولنس کے ذریعہ لال بہادر شاستری اسپتال رام نگر وارانسی پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے سبھی زخمیوں کو مناسب علاج کے یے ٹراما سنٹر وارانسی ریفر کر دیا۔ علاج کے دوران شکیلا بانو (56 سال) اہلیہ سرفراز باشندہ برھم نگر تھانہ رابرٹس گنج سون بھدر، حسن آرا (40 سال) اہلیہ مرحوم دلشاد باشندہ اوبرا سونبھدر، سمیتا پروین (35 سال) بیوی راشد جمال باشندہ ارموڑا تھانہ رابرٹس گنج و دلشان بختیار (12 سال) ابن مرحوم دلشاد کی موت ہو گئی۔ دیگر زخمیوں کا علاج چل رہا ہے۔