حیدرآباد۔ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین(اے ائی ایم ائی ایم)تین پارلیمانی حلقوں سے مجوزہ لوک سبھا الیکشن 2024میں مقابلہ کریگی۔اسمبلی حلقہ بہادر میں جو لوک سبھا حیدرآباد کا حصہ بھی ہے مختلف ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اے آئی ایم ائی ایم صدر اسدالدین اویسی نے انکشاف کیا کہ ان کی پارٹی حیدرآباد‘ ارونگ آباد او رکشن گنج پارلیمانی حلقوں سے امیدوار کھڑے کریگی۔اسدالدین اویسی نے کہاکہ ”انشاء اللہ رائے دہندے مجوزہ پارلیمانی الیکشن میں تمام تینوں امیدواروں کے حق میں ووٹ کا استعمال کریں گے اور لوک سبھا میں مسلمانوں کی آواز کو مضبو ط بنائیں گے۔لوگوں سے میں اپیل کرتاہوں کہ وہ دعا کریں اور اے ائی ایم ائی ایم امیدواروں کی کامیابی میں مدد کریں“۔
سیاست نیوز کی خبر کے مطابق اے آئی ایم ائی ایم صدر اور حیدرآباد رکن پارلیمنٹ نے حیدرآباد کی عوام سے درخواست کی کہ وہ متحد رہیں اور تقسیم کرنے والی طاقتوں کو شکست دیں۔انہوں نے کہاکہ”حیدرآباد کی عوام مخالفین کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں اور آزمائش کی اس گھڑی میں متحد رہیں“۔تمام امکانات میں اے ائی ایم ائی ایم حیدرآباد امیدوارکو سہ رخی مقابلہ ایم بی ٹی ترجمان امجد اللہ خان‘ اور بی جے پی پارٹی امیدوار سے ہوگا جو حیدرآباد لوک سبھا سیٹ پر میدان میں اترسکتے ہیں۔