نئی دہلی :پربھاس کی سالار اورشاہ رخ خان کی ڈنکی جس کا باکس آفس پرتصادم ہوا ہے‘ نہ صرف ہندوستان میں بہتر کمائی کررہی ہیں بلکہ انٹرنیشنل مارکٹ میں بھی شاندار کمائی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔ ورائٹی میں شائع تازہ رپورٹ کے مطابق کرسمس سے قبل کے ہفتے کے آخر ی دونوں میں عالمی باکس آفس کلکشن پر تیسرےاور: ڈنکی: چوتھے مقام پرہے۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ ”ہندوستان کی ایکشن فلم سالار پارٹ ون سیز فائر جس میں مرکزی کردار باہو بلی اداکار پربھاس نے ادا کیا اورجو کے جی ایم کے فلم میکرپرشانت نیل کی ہدایت میں بنی ہے، 39ملین ڈالر کی کمائی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔اس میں شمالی امریکہ میں ہوئی 5.5ملین ڈالر کی کمائی شامل ہے۔ہدایت کار راج کمار ہیرانی کے ساتھ بنی فلم شاہ رخ خان کی ڈنکی اس کے تعاقب میں ہے۔
رپورٹ میں کہاگیاہے کہ ”ایک او رہندوستانی فلم امیگریشن ڈرامہ کامیڈی فلم ڈنکی جس کی سرخی بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے بنائی ہے۔ہفتہ کے آخر میں 22.9ملین ڈالر کی کمائی کے ساتھ چوتھے مقام پر رہی ہے۔مذکورہ فلم جس کی ریلیز21ڈسمبر کے روز سے ہوئی ہے 23.8ملین ڈالر کی جملہ کمائی کی ہے۔ دیگر فلموں کے ساتھ مذکورہ یہ دوہندوستانی فلمیں دنیابھر کے باکس آفس پر اپنی اجارہ داری کو قائم رکھے ہوئے ہیں۔
اس سے قبل سالار کے اپنے ہینڈل پر فلم کے کلیدی اداکار پربھاس کے پوسٹر پر مشتمل ایک پوسٹ شیئرکیاتھاجس پر لکھا تھا”ریکارڈ بریک کرنے والی شاندار کامیاب فلم 402کروڑ جی بی او سی“۔فلم کی کہانی دو دوستوں پر دیوا اور واردھا پر مشتمل ہے جس کا کردار پربھا س اور پرتھوی راج سوکومران نے ادا کیاہے جو ایک دوسرے کے جانی دشمن بن جاتے ہیں۔پرشانت نیل کی اس فلم میں شرتی حسن‘ ایشوار راؤ‘ جگا پتی بانو اور ایس ریا ریڈی نے بھی اپنی اداکاری کے جلوے بکھیرے ہیں۔