پٹنہ: بھوجپوری اداکار اور اعظم گڑھ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ دنیش لال یادو عرف نیرہوا نے لالو پرساد سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کی دو تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لالو پرساد کو بھوجپوریہ سماج کا سرپرست قرار دیا۔
نرہوا نے ٹویٹر پر لالو پرساد کے پاؤں چھو کر آشیرواد لیتے ہوئے تصویر شیئر کی ہے۔ اس کے بعد لوگ مختلف ردعمل دے رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا – ‘پلٹی ماربے کا..تو دوسرے نے پوچھا، ہوا کا رخ سمجھ گئے ہو؟ صارفین نرہوا سے یہ بھی پوچھ رہے ہیں کہ اہیر رجمنٹ کو کیا ہوا؟زیادہ تر صارفین سوال اٹھا رہے ہیں کہ نرہوا نے لالو پرساد کو بھوجپوریہ سماج کا سرپرست کیوں کہا؟
نرہوا نے لالو یادو سے ملاقات کی دو تصویریں پوسٹ کی ہیں۔ جس میں وہ آر جے ڈی سپریمو کے پاؤں چھوتے نظر آرہے ہیں۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ‘بھوجپوریا برادری کے سرپرست آر جے ڈی کے قومی صدر لالو پرساد یادو کا آشیروادلیا اور ان کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کی ۔پوسٹ میںنرہوا نے کہا کہ لالو جی کی کڈنی ٹرانسپلانٹ کے بعد یہ ہماری پہلی ملاقات ہے۔ ہم نے بھوجپوری کے بارے میں ان سے بہت بات کی۔