اننت ناگ : بدھ کو جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں دہشت گردوں نےبہار کے ایک مزدور کا گولی مار کر قتل کر دیا۔ پولیس نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ دہشت گردوں نے بجبہاڑہ علاقے کے جبلی پورہ میں راجا شاہ نامی مزدور کو قریب سے گولی مار کر شدید زخمی کر دیا جس کے بعد اسے اسپتال لے جایا گیالیکن جانبر نہ ہوسکا ۔واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہےجبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے محفوظ رکھاگیا ہے۔