سنگرور: پنجاب کے ضلع سنگرور سے ایک چونکا دینے والی خبر سامنے آئی ہے۔ جمعہ کی دیر رات یہاں ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کے درمیان زبردست لڑائی خونی تصادم میں تبدیل ہوگئی ۔ قیدیوں نے ایک دوسرے پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے کے بعد چار قیدیوں کو سنگرور اسپتال لایا گیا۔ جن میں سے 2 قیدیوں کی علاج کے دوران موت ہو گئی ہے۔ حکام سنگرور جیل میں بند چار قیدیوں کے درمیان لڑائی کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچے۔ خبر کے مطابق چاروں قیدی ایک ہی بیرک میں تھے۔ان کے سر پر چوٹیں آئی ہوئی ہیں۔تصادم محمد ہریش ہرش، محمد شہباز، دھرمیندر سنگھ اور گگندیپ سنگھ شدید زخمی ہو گئے تھے۔ اسپتال میں علاج کے دوران ڈاکٹر نے ہریش اور دھرمیندر کو مردہ قرار دے دیا۔ شہباز اور گگندیپ کو تشویشناک حالت میں پٹیالہ ریفر کر دیا گیا ہے۔