مرادآباد: اتر پردیش کے مرادآباد میں ایک 9 سالہ طویل محبت کی شادی کا افسوسناک اختتام ہوا جب سعدیہ نامی خاتون کو اس کے شوہر انکور چوہان نے شک کی بنیاد پر قتل کر دیا۔ سعدیہ، جو شادی کے بعد ساکشی چوہان بن گئی تھی، اپنی سات سالہ بیٹی کے ساتھ رہ رہی تھی۔انکور اپنی بیوی پر شک کرنا شروع کر دیا، جو ایک کمپنی میں ملازمت کر رہی تھی۔ شوہر اور بیوی کے درمیان آئے دن جھگڑے ہوتے تھے، اور بالآخر انکور نے اپنی بیوی کا گلا دبا کر اس کی جان لے لی۔
منصف نیوز پورٹل کی خبر کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ہفتہ کی رات انکور نے بیوی کا قتل کرنے کے بعد کمرے کو تالا لگا دیا اور فرار ہو گیا۔ پڑوسیوں کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر دروازہ توڑا اور سعدیہ کی لاش برآمد کی۔ بعد میں پولیس نے انکور چوہان کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔