نئی دہلی: ایل پی جی سلنڈر کے نئے نرخ آج یکم اکتوبر 2024 سے پورے ملک میں لاگو ہو گئے ہیں۔ملک کی راجدھانی دہلی میں 19 کلو کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت اب 1740 روپے ہو گئی ہے اور اس میں 48.50 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ ستمبر میں اس کی قیمت 1691.50 روپے تھی۔ کولکتہ میں 19 کلو کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت اب 1850.50 روپے ہو گئی ہے اور اس میں 48 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ ستمبر میں اس کے نرخ 1802.50 روپے تھے۔ ممبئی میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمت اب 1692 روپے ہو گئی ہے اور اس میں 48 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ ستمبر میں اس کے نرخ 1644 روپے تھے۔ چنئی میں 19 کلو کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت اب 1903 روپے ہو گئی ہے اور اس میں 48 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ ستمبر میں اس کے نرخ 1855 روپے تھے۔