نئی دہلی: میزورم میں آج ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ آپ کو بتا دیں کہ 40 رکنی میزورم اسمبلی کے لیے ووٹنگ 7 نومبر کو ایک ہی مرحلے میں ہوئی تھی۔ یہاں پر وزیر اعلی زورمتھنگا کی قیادت والی حکمراں میزونیشنل فرنٹ زورم پیپلز موومنٹ اور کانگریس کے درمیان مقابلہ ہے۔دراصل ووٹنگ سے پہلے ہی میزورم میں گنتی کی تاریخ بدلنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔گنتی کی تاریخ بدلنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا تھاکہ اتوار عیسائیوں کے لیے مقدس دن ہے۔ اس لیے مسیحی برادری کی اکثریت والی ریاست میزورم میں ووٹوں کی گنتی کی تاریخ تبدیل کی جانی چاہیے۔ تمام سیاسی جماعتوں بشمول بی جے پی، کانگریس اور حکمراں ایم این ایف نے اس مطالبے سے اتفاق کیاتھا۔
میزورم اسمبلی انتخابات کے ایگزٹ پول کے نتائج کے مطابق کسی بھی پارٹی یا اتحاد کو 21 سیٹوں کی ضرورت ہے۔ ریاست میں حکمراں میزو نیشنل فرنٹ (ایم این ایف) اور دو دیگر اتحادوں کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ یہ دو دیگر اتحاد ہیں- زورم پیپلز موومنٹ اور کانگریس۔ اگزٹ پول نے ایم این ایف کو 14-18 سیٹیں دی ہیں جبکہ زیڈ ایم پی کو 12-16 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ یہاں کانگریس کنگ میکر کا کردار ادا کر سکتی ہے۔ اسے 8 سے 10 سیٹیں مل سکتی ہیں۔