نئی دہلی :صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج راشٹرپتی بھون میںنیشنل سروس اسکیم ایوارڈز 2021-22 کی تقسیم کی۔ یہ ایوارڈز 52 افراد کو سماجی خدمات کے شعبے میں اُن کے گراں قدرر تعاون کیلئے دیئے گئے ہیں۔ نوجوانوں کے اموراور کھیلوں کے مرکزی وزیر انورا گ سنگھ ٹھاکر اور نوجوانوں کے امور کھیلوں کے وزیر مملکت نتیش پارمانک نے ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کی۔ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت نیشنل سروس اسکیم ایوارڈ عطا کرتی ہے تاکہ رضاکارانہ طور پر سماج کی خدمت کرنے والے افراد کی شناخت کی جاسکے اور ان کے گرانقدرتعاون کیلئے انھیں انعامات سے نوازا جاسکے۔
نیشنل سروس اسکیم(این ایس ایس)مرکزی سیکٹر کی ایک اسکیم ہے، جس کا آغاز سال 1969 میں کیا گیا تھا۔اِس کا بنیادی مقصد رضاکارانہ طور پر سماج کی خدمت کرنے والے طلبا اور نوجوانوں کوتیار کرنا ہے۔ این ایس ایس کا تصور مہاتما گاندھی کے افکار سے تحریک یافتہ ہے۔