ممبئی :پہلے دن 57.43کروڑ کی کمائی کے بعد شاہ رخ خان کی فلم نے جمعہ کے روز45.10کی ایک اور کمائی کی ہےفلمی تجارت کے جانکارمونو بالا وجئے بالان کے مطابق پہلے د و دنوں میں شاہ رخ خا ن کی سال کی تیسری فلم ڈنکی جو21ڈسمبر کے روز ریلیز ہوئی ہے نے 102کروڑ کا نشانہ پار کرلیاہے۔ڈنکی میں تاپشی پنو، وکی کوشل‘ بومن ایرانی نے بھی اداکاری کی ہے۔ راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں یہ فلم تیار ہوئی ہے۔ پٹھان او رجوان کی شاندار کامیابی کے بعد شاہ رخ خان ڈنکی کے ذریعہ دوبارہ بڑے پردے پر دکھائی دے رہے ہیں۔مونو بالا وجئے بالن نے ہفتہ کے روز ٹوئٹ کیاکہ جمعہ کے روز ریلیز کے دوسرے دن جس روز سالار پارٹ ون سیز فائر کی ریلیز ہوئی ہے ڈنکی نے دنیابھر میں 45.1 کروڑ کی کمائی کی ہے۔جمعرات کے روز اس فلم نے 57.43کروڑ کمائے تھے‘ اگلے دن کی کمائی نے فلم کی جملہ کمائی 102.53کروڑ تک پہنچادی ہے۔