نئی دہلی : الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخاب کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ پورے ملک میں 7 مراحل میں انتخاب کرائے جائیں گے، اور بہار میں ان سبھی مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ بہار میں لوک سبھا کی 40 سیٹیں ہیں اور 4 سیٹوں پر پہلے مرحلہ میں، 5-5 سیٹوں پر دوسرے مرحلہ، تیسرے، چوتھے و پانچویں مرحلہ میں اور 8-8 سیٹوں پر چھٹے و ساتویں مرحلہ میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔
پہلا مرحلہ (19 اپریل): اورنگ آباد، گیا، نوادہ، جموئی
دوسرا مرحلہ (26 اپریل): کشن گنج، کٹیہار، پورنیہ، بھاگلپور، بانکا۔
تیسرا مرحلہ (7 مئی): جھنجھارپور، سپول، ارریہ، مدھے پورہ، کھگڑیا۔
چوتھا مرحلہ (13 مئی): دربھنگہ، اجیارپور، سمستی پور، بیگوسرائے، مونگیر۔
پانچواں مرحلہ (20 مئی): سیتامڑھی، مدھوبنی، مظفر پور، سارن، حاجی پور۔
چھٹا مرحلہ (25 مئی): بالمیکی نگر، مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن، شیوہر، ویشالی، گوپال گنج، سیوان، مہاراج گنج۔
ساتواں مرحلہ (یکم جون): نالندہ، پٹنہ صاحب، پاٹلی پترا، آرہ، بکسر، سہسرام، کاراکٹ، جہان آباد۔