لکھنؤ: لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے سماجوادی پارٹی نے اتر پردیش کی موہن لال گنج سیٹ سے اپنے امیدوار کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سیٹ سے اس نے اپنے قدآور لیڈر اور سابق کابینی وزیر آر کے چودھری کو امیدوار بنایا ہے۔ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے پارٹی کارکنان کی میٹنگ میں آر کے چودھری کے نام کا اعلان کیا۔ اس سے قبل پارٹی کے ریاستی نائب صدر سی ایل ورما نے گھریلو مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے انتخاب لڑنے سے منع کر دیا تھا۔ ان کے انکار کرنے کے بعد آر کے چودھری کو پارٹی کا امیدوار بنایا گیا ہے۔