نئی دہلی :نیشنل گیلیری آف مارڈن آرٹ میں، جی ٹوئنٹی سربراہ کانفرنس سے الگ ملک بھر کے نوادرات کی نمائش کی جائے گی، جس کا عنوان ہے رُوٹس اینڈ رُوٹس یعنی جڑیں اور راستے۔ اِس نمائش میںمرکزی حکومت کے مختلف میوزئمز اور گیلیریز کے ہندوستانی نوادرات اور مجسمے پیش کیے جائیں گے۔ اِس نمائش کا افتتاح، جی 20 رہنماؤں کی شرکائے حیات کریں گی۔
نئی دلّی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ثقافت کی وزیر مملکت مناکشی لیکھی نے کہا کہ اس نمائش کیلئے ملک بھر سے تمام بہترین فن پارے جمع کیے گئے ہیں۔نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ، حکومت ہند کی وزارت ثقافت کے تحت سب سے بڑی آرٹ گیلری ہے۔ نئی دہلی میں جے پور ہاؤس میں مرکزی میوزیم 29 مارچ 1954 کو حکومت ہند کی طرف سے قائم کیا گیا تھا، جس کی شاخیں ممبئی اور بنگلور میں ہیں۔