نئی دہلی :پہلوان بجرنگ پونیا کے بعد آج خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ نے بھی اپنا میڈل واپس کر دیا ہے۔ جب وہ اعزاز واپس کرنے پی ایم او جا رہی تھیں تو پولیس نے انہیں کرتبیہ پتھ پر پر روک دیا۔ لہذا، ونیش پھوگاٹ نے اپنا ارجن ایوارڈکرتبیہ پتھ بیریکیڈس پر چھوڑ دیا۔
ونیش پھوگاٹ اپنا ارجن ایوارڈ لوٹانے وزیر اعظم دفتر (پی ایم او) ہی جا رہی تھیں لیکن راستے میں انھیں پولیس نے روک دیا۔ جب ونیش پھوگاٹ نے دیکھا کہ انھیں پی ایم او جانے کی اجازت نہیں مل رہی ہے، تو انھوں نے اپنا ایوارڈ ’کرتویہ پتھ‘ پر رکھ کر چھوڑ دیا۔ ٹھیک اسی طرح جس طرح کچھ دنوں پہلے بجرنگ پونیا نے اپنا پدم شری ایوارڈ پی ایم او کے راستے میں فٹ پاتھ پر رکھ کر چھوڑ دیا تھا۔