ممبئی۔یوپی اسپیشل ٹاسک فورس(ایس ٹی ایف) نے حلال کونسل آف انڈیا‘ ممبئی کے چار عہدیداروں کو حلال سرٹیفکیشن کے نام پر مبینہ رقم بٹورنے کے الزام میں گرفتار کرلیاہے۔یوپی ایس ٹی ایف ذرائع کے بموجب گرفتار کئے گئے افراد کی شناخت مولانا مدثر‘ حبیب یوسف پٹیل‘ انور خان اور محمد طاہر کی حیثیت سے ہوئی ہے۔
قابل غور ہے کہ اترپردیش حکومت نے ریاست میں حلال تصدیق شدہ مصنوعات کی تقسیم‘ اسٹوریج‘ فروخت‘ تیاری پر امتناع عائد کردیاہے۔ذرائع نے کہاکہ لکھنو میں بعض تنظیموں‘ پروڈکشن کمپنیوں او رساتھ ہی ساتھ ان کے مالکان اور دیگر نامعلوم افراد کے کے خلاف حلال سرٹیفکیشن کے نام پر پیسے بٹورنے کا ایک کیس درج کیاگیا ہے۔