نئی دہلی : جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز جیرالڈ کوئٹزے نے صرف 8 ماہ میں اپنے کریئر کا رخ بدل دیا۔ ورلڈ کپ 2023 میں شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرنے کے بعد اب وہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ جیرالڈ کوئٹزے نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرکے اوپر والے کا شکریہ بھی ادا کیا۔ورلڈ کپ 2023 میں جنوبی افریقہ کی ٹیم جارحانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتی نظر آئی تھی۔ ایک طرف بلے باز اٹیک کر رہے تھے تو دوسری طرف ٹیم کے گیند باز اپنی رفتار سے مخالف ٹیموں کا امتحان لے رہے تھے۔ عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹیم کو سیمی فائنل کا ٹکٹ ملا ۔ لیکن ناک آؤٹ میچ میں پروٹیز ٹیم چوکر ثابت ہوئی اور آسٹریلیا سے میچ ہار گئی۔ ٹیم کو سیمی فائنل تک لے جانے میں کوئٹزے نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے صرف 8 میچوں میں 20 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیندباز میں ٹاپ 5 پوزیشن کے ساتھ میگا ایونٹ کا اختتام کیا۔