ریاض :آج سعودی عرب کے یوم تاسیس کے موقع پر ریاض، جدہ، دمام اور دیگر شہروں کی شاہراہیں اور عوامی مقامات کو سبز قومی پرچموں سے سجایا گیاہے۔ ریاض میونسپلٹی نے شہر کی سڑکوں، پلوں اور عوامی مقامات پر 8 ہزار قومی پرچم لہرا دیے۔ شہر بھر میں 52 عوامی مقامات پر 6 میٹر اونچے 3128 پرچم لگائے گئے ہیں۔
دریں اثنا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد سلطنت شہزادہ محمد بن سلمان نے اہل وطن کو یوم تاسیس کی مبارکباد دی ہے۔علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے یوم تاسیس پر مبارک باد پیش کی ۔ شہباز شریف نے اپنے مبارکباد کے پیغام میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی بھائیوں کو مبارک باد دی اور سعودی عرب کی خوشحالی، امن اور اتحاد کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔