ممبئی: ممبئی جانے والی ٹرین میں مدرسہ میں پڑھنے والے دو طالب علموں پر حملہ کرکے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جبکہ کچھ غیرمسلم بھائیوں کی جانب سے مسلمان بچوں کو بچانے کی کوشش کی گئی تو ان غنڈوں نے انہیں بھی مارپیٹ کا نشانہ بنایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 29 ستمبر کو ممبئی جارہی ٹرین میں سفر کررہے دو نابالغ مسلم بچوں کو جو مدرسہ میں پڑھتے ہیں انہیں دو ہندوتوا غنڈوں نے مبینہ طور پر مارپیٹ کا نشانہ بنایا۔اس واقعہ کا ایک ویڈیو وائرل ہوگیا جس میں عینی شاہدین کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ بغیر کسی قصور کے دو غنڈوں نے مسلم بچوں کو پیٹنا شروع کردیا ۔ ایک غیرمسلم شخص سشیل نے بتایا کہ جب انہوں نے مداخلت کی تو انہیں بھی مارپیٹ کا نشانہ بنایا گیا۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اگر دو نابالغ بچوں کو نہ بچایا جاتا تو یہ غنڈے انہیں جان سے ماردیتے۔ویڈیو میں مدرسہ کے طالب علموں کو انتہائی خوف کے عالم میں دیکھا جاسکتا ہے۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ دونوں ہندوتوا غنڈے نشہ میں تھے اور انہوں نے بغیر کسی بات کے اچانک بچوں پر حملہ کردیا۔وہیں بچوں نے بتایا کہ انہیں مسلم ہونے کی بنا پر دونوں غنڈوں نے مارپیٹ کا نشانہ بنایا۔