آئزول:زورام پیپلز تحریک(زیڈ پی ایم) لیڈر لالدوھما نے جمعہ کے روز میزروم کے نئے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ نئے کابینی وزراء کی حیثیت سے پارٹی کے دیگر 11 نومنتخبہ اراکین اسمبلی نے بھی حلف لیاہے۔ایزوال میں راج بھون کے اندر گورنر ہاری بابو کمبھا م پتی نے رازادی اور دفتر کی ذمہ داری کا 74سالہ ائی پی ایس افیسر سے سیاست داں بننے والے زیڈ پی ایم کے لیڈر کو حلف دلایاہے۔
ریاست کی تشکیل( 1987)کے بعد سے غیرایم این ایف اور غیر کانگریسی لالدوھما پہلے وزیر اعلیٰ ہیں۔میزروم کی سیاست پر دوسیاسی جماعتوں کا غلبہ ہے ایک لالتھن والہ (کانگریس) اور زورم تھانگا(ایم این ایف) ہیں جو 34سال سے زائد عرصہ سے چیف منسٹر کی کرسی پر قابضہ کئے ہوئے ہیں۔مذکورہ زیڈ پی ایم جو چھ علاقائی پارٹیوں پر مشتمل ہے نے حا ل ہی میں اختتام پذیر ہونے والے اسمبلی انتخابات میں 40میں سے 27سیٹوں پر شاندار جیت حاصل کی ہے۔حلف برداری تقریب میں ایم این ایف کے زورم تھانگااور سابق کانگریس چیف منسٹر لالتھن والہ بھی موجود تھے۔حلف لینے کے فوری بعد نئے چیف منسٹر نے کہاکہ ان کی حکومت کی توجہہ ”کسان دوست پالیسیوں‘ قرضہ جات میں ریفارمس اور بدعنوانی کے خلاف ایک مہم“پر رہے گی۔
وزراء کے طور پر حلف لینے والوں میں سات کابینی وزرا زیڈ پی ایم کے کارگذار صدر کے سپدنگا‘ ونلالہلانا‘ سی لال سیویونگا‘لاتھان سانگا‘ ونلاتھا لانا‘ پی سی ون لال راوتا‘ اور پوری کابینہ میں واحد خاتون منسٹر لالرن پوئی کے نام قابل ذکر ہیں۔میزوروم چیف منسٹر کی حیثیت سے لینے کے بعد لالدوھما کو آسام کے چیف منسٹر ہیمانتا بسواس نے ایکس کے ذریعہ مبارکباد کا پیغام ارسال کیا۔