مُگادیشو: سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے سربراہ اعلی ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ نے صومالیہ کے دارالحکومت مُگادیشو میں 24 منصوبوں کا افتتاح کیا ہے جوغذا، صحت، تعلیم، پانی اور ماحولیات سے متعلق ہیں۔میڈیا کے مطابق منصوبوں کی مجموعی لاگت 45 ملین ڈالر ہے۔ ان سے 57 لاکھ 98 ہزار 77 افراد کو فائدہ ہوگا۔ ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ برادر ملک صومالیہ میں انسانی ضروریات پوری کرنے والے منصوبے شروع کیے جانے پرخوشی ہے۔معاہدوں پر دستخط کردیے گئے ہیں۔ یہ منصوبے سعودی عرب اور صومالیہ کے بہترین تعلقات کا ثبوت ہیں۔ان منصوبوں پر عمل آوری سے عوام کو بہت فائدہ ہوگا ۔