بوسٹن: امریکہ کے شہر بوسٹن میں ایک ہندوستانی نژاد طالب علم کی پراسرار حالات میں موت ہوجانے کی خبرہے۔ بتا یا جا رہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں کوئی مشتبہ چیز نہیں ملی ہےلیکن پھر بھی مختلف واقعات میں ہندوستانی نژاد طلباء کی مسلسل اموات سے کئی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔بوسٹن میں فوت والے ہندوستانی طالب علم کا نام ابھیجیت پاروچورو ہے اور اس کی عمر 20 سال بتائی جا رہی ہے۔ ابھیجیت کے والدین کا تعلق آندھرا پردیش سے ہے اور وہ امریکہ کے کنیکٹیکٹ میں رہتے ہیں۔ پاروچورو کی آخری رسومات ان کے آبائی شہر تینالی میں ادا کی گئیں۔ امریکہ میں کام کنے والی این جی او ’ٹیم ایڈ’ نے پاروچورو کی میت کو ہندوستان لانے میں مدد کی۔
2024 کے آغاز سے اب تک مختلف وجوہات کی بنا پر امریکہ میں ہندوستانی نژاد نصف درجن سے زائد طلباء کی موت ہو چکی ہے۔ ایسے کئی واقعات ہیں جن میں ہندوستانی طلبہ کو نشانہ بنایا گیا اور ان پر حملہ کیا گیا۔ امریکہ میں رہنے والی ہندوستانی کمیونٹی ہندوستانی نژاد طلباء پر بڑھتے ہوئے حملوں سے پریشان ہے۔