حیدرآباد(یو این آئی) جی-20 کے ایگریکلچر ورکنگ گروپ (اے ڈبلیو جی) کے تحت وزراء کی تین روزہ میٹنگ حیدرآباد میں شروع ہوئی۔ اجلاس میں رکن ممالک، مدعو ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے 200 سے زائد مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ میٹنگ میں ترجیحی زراعت کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے ۔ یہ شعبہ اس سال کے ایگریکلچر ورکنگ گروپ کی بنیاد ہیں۔ اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں غذائی تحفظ اور غذائیت کے تئیں مکمل عزم کا اظہارکیاگیا۔ گیا ہے ، اسی کے مطابق پالیسیاں بنائی گئی ہیں اور ان کے کامیاب نفاذ کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے ۔مرکزی وزیر نے کہا کہ اس بار جی-20 کی صدارت وزیر اعظم کی قابل قیادت میں ہندوستان کی ذمہ داری ہے ۔ اس کے تحت 15-17 جون 2023 کے دوران حیدرآباد میں ایگریکلچر ورکنگ گروپ کا اجلاس منعقد کیا جارہا ہے ۔ مسٹر تومر نے بتایا کہ ایگریکلچر ورکنگ گروپ کے ترجیحی شعبے فوڈ سیکورٹی اور نیوٹریشن ہیں جس میں زرعی تنوع کو فروغ دینے اور غذائی تحفظ کو بڑھانے کے لیے سماجی تحفظ کے نظام کو بہتر بنانے پر توجہ دی گئی ہے ۔ دوسرا، موسمیاتی سمارٹ اپروچ کے ساتھ پائیدار زراعت جس میں آب و ہوا کی لچکدار ٹیکنالوجیز اور زراعت کے نظام کے ماڈلز پر توجہ دی جائے تاکہ پائیدار زرعی پیداوار اور سبز اور موسمیاتی لچکدار زراعت کے لیے فنانسنگ ہو۔ تیسرا، بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے ، ٹیکنالوجی کے اشتراک اور سرمایہ کاری اور چھوٹے اور پسماندہ کسانوں، خواتین اور نوجوانوں کے لیے اقتصادی مواقع بڑھانے کے ذریعے ویلیو چینز کی لچک اور کارکردگی کو بڑھانے کے لیے جامع زرعی ویلیو چینز اور فوڈ سسٹم ڈیولپ کئے جارہے ہیں۔