نئی دہلی. پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ہونے والے میچ کا شائقین کوبے صبری سے انتظار رہتا ہے۔ ون ڈے عالمی کپ میں دونوں ٹیموں کے درمیان 15 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں مقابلہ ہوگا۔ اسٹیڈیم کی گنجائش ایک لاکھ سے زائد ہے۔ اسی لیے شائقین کی بڑی تعداد کے میچ میں پہنچنے کا امکان ہے۔ شیڈول جاری ہوتے ہی احمد آباد کے ہوٹل تقریباً بک ہو چکے ہیں اور ان کی قیمتیں بھی بہت بڑھ گئی ہیں۔ اب مداحوں نے دیسی جگاڑ نکال لیا ہے۔ انہوں نے میچ دیکھنے کے لیے ہوٹل کے بجائے اسپتال کی بکنگ شروع کر دی ہے۔ ورلڈ کپ کے میچز 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک کھیلے جائیں گے۔ 46 روزہ آئی سی سی ایونٹ میں 10 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور کل 48 میچ کھیلے جائیں گے۔
احمد آباد مرر کی خبر کے مطابق احمد آباد میں ہوٹل کا ایک دن کا کرایہ 50 ہزار کے قریب پہنچ گیا ہے۔ ساتھ ہی اسپتال میں ایک دو قیام کے لیے انہیں صرف 3 ہزار سے 25 ہزار تک ہی خرچ کرنے ہوں گے جو کہ ہوٹل کے کرایے سے تقریباً 25 ہزار روپے کم ہے۔ ایک پرائیویٹ اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پاسر شاہ نے بتایا کہ اسپتال میں وہ مکمل باڈی چیک اپ اور رات بھر قیام کرنے کا کہہ رہے ہیں، تاکہ ان کے دونوں کام ہو جائیں۔ قیام کے ساتھ ساتھ ان کی باڈی کی جانچ بھی ہو جائے گا اور پیسے کی بھی بچت ہوگی۔
دوسری جانب ایک اور ڈاکٹر نکھل لال نے بتایا کہ 15 اکتوبر کے قریب ہمارے اسپتال میں 24 سے 48 گھنٹے رہنے کے لیے بہت پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، کیوں کہ ہمارے پاس باڈی چیک اپ کا پیکج ہے۔ اس کی وجہ پاکستان اور ہندوسران کے درمیان ہونے والا آئندہ میچ ہے۔ دیگر شہروں میں بھی یہی صورتحال ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل ایشیا کپ میں بھی پاکستان اور ہندوستان کے درمیان 3 مقابلے ہو سکتے ہیں۔ ون ڈے فارمیٹ کے یہ میچ سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔