آ
نئی دہلی امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے منگل کو آئی فون 15 کے لانچ ہونے کے بعد ہندوستان میں آئی فون 14 کی قیمت میں کمی کر دی ہے۔آئی فون 15 کوسابقہ قیمت پر لانچ کرنے کے بعد، کمپنی نے آئی فون 14 کی قیمتوں میں 10،000 روپے کی کمی کا فیصلہ کیا ہے۔فی الحال آئی فون 14 اور آئی فون 14 پلس ہندوستان میںایپل کی آفیشل ویب سائٹ سے بالترتیب 69,900 روپے اور 79,900 روپے میں خریدے جا سکتے ہیں۔
آئی فون 15 اور آئی فون 15 پلس، جو 6.1 انچ اور 6.7 انچ ڈسپلے سائز میں دستیاب ہیں، کی قیمت بالترتیب 79,900 روپے اور 89,900 روپے ہوگی۔ سیریز کے دیگر ماڈلز میں آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس شامل ہیں، جو 6.1 انچ اور 6.7 انچ ڈسپلے سائز میں بھی آتے ہیں۔آئی فون 15 پرو کی قیمت 134,900 روپے سے شروع ہوتی ہے اور یہ 128 جی بی، 256 جی بی، 512 جی بی اور 1 ٹی بی اسٹوریج کی صلاحیتوں میں دستیاب ہے، جبکہ آئی فون 15 پرو میکس کی قیمت 159،900 روپے سے شروع ہوتی ہے اور یہ 256 جی بی، 512 جی بی، اور 1 ٹی بی اسٹوریج کی صلاحیتوں میں دستیاب ہے۔
ہندوستان سمیت 40 سے زیادہ ممالک کے صارفین 15 ستمبر سے چاروں ماڈلز کا پری آرڈر کر سکیں گے، جس کی دستیابی 22 ستمبر سے شروع ہو گی۔