کولکتہ :مغربی بنگال سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ کنارہیمبرم نے لوک سبھا رکنیت کے ساتھ ساتھ پارٹی سے بھی استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔ جھارگرام سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ کنار ہیمبرم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے یہ فیصلہ ذاتی اسباب کی بنا پر کیا ہے۔کنار ہیمبرم کے استعفیٰ سے متعلق مغربی بنگال بی جے پی ترجمان سامک بھٹاچاریہ کا بھی بیان سامنے آیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ’’ہیمبرم نے کچھ دن قبل اپنے فیصلے کے بارے میں پارٹی کو مطلع کر دیا تھا۔‘‘ حالانکہ سامک بھٹاچاریہ نے یہ نہیں بتایا کہ ہیمبرم کے استعفیٰ کا سبب بننے والی ذاتی وجہ کیا ہے۔ہیمبرم کے استعفیٰ کے بعد ترنمول کانگریس رکن پارلیمنٹ شانتنو سین نے کہا کہ انھیں شکست کا اندازہ ہو گیا تھا اس لیے یہ قدم اٹھایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’وہ جانتے ہیں کہ بی جے پی یہ سیٹ ہارنے جا رہی ہے۔ اس لیے انھوں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔