نئی دہلی۔ وزرات خارجی امور(ایم ای اے) نے کہاہےکہ ہندوستان کے مطالبہ کے بعد روسی فوج کی مدد کرنے والے عملے کے طور پر کام کرنے والے متعدد ہندوستانیوں کو رہاکر دیاگیاہے۔ایم ای اے کے بیان میں کہاگیا ہے کہ ہندوستان ”اولین ترجیحات“ کے معاملے کے طور پر روسی حکام کے ساتھ ہندوستانی شہریوں کے تمام متعلقہ کیسوں کو روسی فوج سے جلد بازیابی کے لئے فعال طور پر پیروی کرنے کے لئے پرعزم ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق متعد د ہندوستانی روسی فوج میں سکیورٹی مددگار کے طور پر کام کررہے ہیں اور انہیں یوکرین کے ساتھ روسی سرحدوں کے بعض علاقوں میں روسی فوجیوں کے ساتھ لڑائی کرنے پر بھی مجبور کیاجارہا ہے۔ایم ای اے نے ایک بیان میں کہاکہ ماسکو میں ہندوستانی سفار ت خانے کی توجہ میں لائے جانے والے اس طرح کے ہر معاملے کو روسی حکام کے ساتھ سختی سے اٹھایاگیا ہے اورجو وزرات کی توجہ میں لایاگیا ہے ایم ای اے نے مزید کہاکہ ”اس کے نتیجے میں متعدد ہندوستانیوں کو پہلے ہی چھٹی دیدی گئی ہے“۔
گذشتہ ہفتہ ایم ای اے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہاتھاکہ روسی فوج کے مدد گار عملے کے طور پر کام کررہےتمام ہندوستانیوں کی جلد از جلد چھٹی کیلئے نئی دہلی ماسکو کے ساتھ رابطہ میں ہے اور اپنے ملک کے لوگوں پر زوردیتی ہے کہ یوکرین میں تنازعات کے علاقے سے خود کو دو ر رکھیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم تمام ہندوستانی شہریوں سے احتیاط برتنے اوراس تنازعہ سے دور رہنے کی اپیل کرتے ہیں۔اے ائی ایم ائی ایم اسدالدین اویسی نے اس سے قبل ایم ای اے پر زوردیاتھا کہ وہ ہندوستانیوں کوبچائیں۔