کولکاتہ : مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی گھر میں گرنے سےشدید زخمی ہو گئی ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ وزیراعلی کے سر پر گہری چوٹ لگی ہے ۔ آل انڈیا ترنمول کانگریس نے ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ انہیں شدید چوٹیں آئی ہیں اور سب لوگ ان کے لیے دعا کریں۔ایس ایس کے ایم اسپتال کے ایک اہلکار کے مطابق 69 سالہ ممتا بنرجی جنوبی کولکاتہ کے بالی گنج ضلع میں ایک تقریب سے لوٹنے کے فوراً بعد پھسل گئیں اور اپنے گھر کے فرنیچر سے ان کا سر ٹکرا گیا ۔ بتایا جا رہا ہے کہ ٹی ایم سی لیڈر ابھیشیک بنرجی نے انہیں علاج کے لیے ایس ایس کے ایم اسپتال میں داخل کرایا ہے۔