نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکہ کے صدر جو بائیڈن کا آج ہندوستان میں خیرمقدم کرتے ہوئے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان قریبی اور پائیدار اشتراک کا اعادہ کیا۔ قائدین نے وزیر اعظم مودی کے جون 2023 کے تاریخی واشنگٹن دورےکی زمینی کامیابیوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے جاری خاطر خواہ پیش رفت کی تعریف کی۔دونوں رہنماؤں نے دوبارہ اس بات پر زور دیا کہ آزادی، جمہوریت، انسانی حقوق، تکثیریت اور تمام شہریوں کے لیے مساوی اقدار کامیابی کے لیے اہم ہیں کیونکہ یہ اقدار ہمارے تعلقات کو استحکام دیتے ہیں۔
صدر بائیڈن نے کی جی 20 کی صدارت کے لئے ہندوستان کی تعریف کی کہ جی 20 ایک فورم کے طور پر کس طرح اہم نتائج دے رہا ہے۔ دونوںرہنماؤں نےجی 20 کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعادہ کیا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ نئی دہلی میںجی 20 رہنماؤں کی سربراہ کانفرنس کے نتائج پائیدار ترقی کو تیز کرنے، کثیر الجہتی تعاون کو تقویت دینے اور جامع اقتصادی پالیسیوں کے بارے میں عالمی اتفاق رائے پیدا کرنے کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھائیں گے تاکہ ہمارے سب سے بڑے مشترکہ مسائل کو حل کیا جا سکے۔
وزیر اعظم مودی اور صدر بائیڈن نے آزاد، کھلے، جامع اور لچکدار ہند-بحرالکاہل کی حمایت میں کواڈ کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم مودی 2024 میں ہندوستان کی میزبانی میں ہونے والی اگلی کواڈ لیڈرس سمٹ میں صدر بائیڈن کا خیرمقدم کرنے کے منتظر ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے ایک بار پھر کثیرالجہتی نظام کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ یہ عصری حقائق کی بہتر عکاسی کر سکے اور اقوام متحدہ کے جامع اصلاحاتی ایجنڈے کے لیے پرعزم رہے جس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی رکنیت کی مستقل اور غیر مستقل کیٹیگریز میں توسیع بھی شامل ہے۔