حیدرآباد: انتخابی ڈیوٹی پر جانے کے دوران ماں اوربیٹا ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ہلاک ہوگئے۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع نیلور کے کاوالی میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے چگنم گاؤں کی55سالہ بی سبھاشنی آنگن واڑی نرس کے طور پر کام کرتی تھی۔عہدیداروں نے اسے کاوالی میں الیکشن ڈیوٹی دی گئی تھی۔ سبھاشنی اپنے بیٹے19سالہ وجے کے ساتھ کاوالی قصبے میں ریلوے ٹریک عبور کررہی تھی کہ یہ دونوں سبھاشنی ٹرین کی زد میں آگئی۔ماں کو بچانے کی کوشش میں بیٹا بھی ٹرین کی زد میں آگیا اور دونوں ہلاک ہوگئے۔