بنگلورو۔ پولیس کے مطابق سنٹرل سٹی کرائم برانچ (سی سی بی) کے خصوصی ونگ جو سنسنی خیز کیش برائے ٹکٹ اسکیم کی تحقیقات کررہا ہے، نے ایک معروف ہندوتوا لیڈر کو ایک نوٹس جاری کر کہا ہے کہ وہ پوچھ تاچھ کے اتھارٹیز سے رجوع کریں۔اس کیس میں پولیس نے چترا کونڈا پورا‘ ایک ہندو توا کارکن اور اہم پجاری ابھینو ہالاساری اور چھ دیگر کوگرفتار کیاہے۔صنعت کار اور بی جے پی لیڈر گویند بابو پجاری نے یہ شکایت درج کرائی ہے کہ ملزم نے بی جے پی کا ایک ٹکٹ دلانے کے وعدے پر پانچ کروڑ روپئےکاانہیں دھوکہ دیا ہے۔اب دکشانا کنڈا کے منگلورو شہر کے گرو پورا میں وجرادیہی مٹھ کے سوامی راجا شیکھر انندا کو ایک نوٹس جاری کیاگیاہے۔مذکورہ پجاری ہندوتوا کا اہم چہرہ ہیں اور وہ کرناٹک میں ٹیلی ویثرن پروگراموں میں ہمیشہ موجود رہتے ہیں۔ وہ وجرادیہی سوامی جی کے نام سے مشہور ہیں۔مذکورہ پجاری سے سی سی بی افسران سے رجوع ہونے کوکہاگیاہے اور بہت جلد ان سے پوچھ تاچھ کی جائے گی۔ کلیدی ملزم چترا کونڈا پورا جو عدالتی تحویل میں ہے نے وجرادیہی سوامی جی کانام اس اسکینڈل میں لیاہے۔
جب یہ بات منظرعام پر ائی تھی تو تاہم مذکورہ پجاری نے اسکینڈل سے کسی بھی قسم کے تعلق سے انکار کیاتھا۔ چترا کونڈا پورا کی ایک لکھی ہوئی کتاب کا ایک مختصر تعارف اس پجاری نے لکھا تھا۔اپنی گرفتاری سے قبل کونڈا پورانے ای ڈی کو خط لکھ کر پوجاری پر الزامات لگائے تھے۔ذرائع نے بتایاکہ کونڈا پوری نے یہ خط اس وقت لکھا تھا جب اس نے پجاری پر رقم لوٹانے ک لئے دباؤ ڈالا تھا‘ جس خط میں اس نے وجرادیہی سوامی کے نام کا ذکر کیاتھا۔حراست میں رہتے ہوئے چترا نے کہاتھا کہ بی جے پی کیش برائے ٹکٹ اسکینڈ ل میں بڑی مچھلیاں ملوث ہیں۔