بنگلور:کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) ایک بار پھر رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کو ان کے ہوم گراؤنڈ یعنی چنناسوامی پر شکست دینے میں کامیاب ہوگئی۔ آر سی بی نے آخری بار 2015 میں ہوم گراؤنڈ پر کے کے آر کے خلاف جیتا تھا۔ کے کے آر نے بنگلورو کے ہوم گراؤنڈ پر ان کے خلاف ریکارڈ کو برقرار رکھا۔ کولکتہ کی جانب سے وینکٹیش ایر نے 50 رنز کی سب سے بڑی اننگز کھیلی۔ اس جیت کے ساتھ ہی کےکےآر نے کوہلی کی شاندار اننگز کو برباد کر دیا۔
آئی پی ایل 2024 کے 10ویں میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں چھہ وکٹ پر 182رنز بنائے۔ کوہلی نے 4 چوکے اور 4 چھکے لگا کر ٹیم کے لیے 83* (59) کی اننگز کھیلی، لیکن وہ آر سی بی کو فتح سے ہمکنار نہ کر سکے۔ آئی پی ایل 2024 کا یہ پہلا اس طرح کا میچ تھا جس میں ہوم ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کولکتہ نے بنگلورو کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔