نئی دہلی: اپوزیشن انڈیا بلاک قائدین کی یکم جون کو میٹنگ کا امکان ہے جس میں لوک سبھا الیکشن میں کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور نتائج سے قبل کی حکمت ِ عملی وضع ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ اجلاس یکم جون کی دوپہر دہلی میں طلب کیا جائے گا۔اُس دن لوک سبھا الیکشن کے آخری مرحلہ کی پولنگ ہورہی ہوگی۔ اپوزیشن اتحاد کا دعویٰ ہے کہ وہ بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے کو برسراقتدار آنے سے روک پائے گا اور اپنی حکومت بنائے گا۔
کانگریس صدر ملیکارجن کھرگے نے میٹنگ طلب کی ہے۔28 اپوزیشن جماعتوں نے متحد ہوکر انڈیا بلاک بنایا تھا تاہم بعض جماعتیں جیسے نتیش کمار کی جنتادل(یو) اور راشٹریہ لوک دل نے بعدازاں ناطہ توڑکر این ڈی اے میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔