اکستان میں موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے ملک میں ایمرجنسی نافذ کیے جانے پر غور و خوض کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے آج اس تعلق سے کابینہ میٹنگ کی جس میں ملک میں ایمرجنسی نافز کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ اس دوران پاکستانی وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کو خطاب بھی کیا جس میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی پارٹی پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور ان کی پارٹی دونوں ہی جھوٹے ہیں۔‘‘
Federal Cabinet advises imposition of Emergency. #ImranKhan
— The Pakistan Daily (@ThePakDaily) May 12, 2023
میڈیا رپورٹس کے مطابق کابینہ میٹنگ میں شہباز شریف نے عمران حکومت کے گرنے کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ حکومت گرانے کے جو الزامات عائد کیے گئے، وہ پوری طرح سے جھوٹے تھے۔ انھوں نے موجودہ حالات پر اپنا تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت ملک کو تباہی کی طرف دھکیلنے میں مصروف ہے۔ ملک پہلے سے ہی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے، اوپر سے اب ایسا ماحول پیدا کر دیا گیا ہے جو فکر انگیز ہے۔ پاکستانی وزیر اعظم نے بتایا کہ ہمارے ملک کی کرنسی بہت ہی مشکل حالات میں ہے۔ ہمیں وراثت میں ہی کئی سارے چیلنجز ملے ہیں، جن کی وجہ سے اب بھی حالات بگڑے ہوئے ہیں۔
عمران خان پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کی تھی، اب اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کابینہ میٹنگ میں شہباز شریف نے عدالت کی خاموشی پر بھی سوال اٹھائے۔ انھوں نے کہا کہ عمران حکومت میں جب ہماری پارٹی کے لیڈران کے ساتھ بدلہ لیا گیا تو عدالت خاموشی اختیار کیے بیٹھی رہی۔ انھوں نے سوال کیا کہ ’’کیا انھوں نے (عدالتوں نے) کبھی اس بات کا نوٹس لیا، جب ہمیں جیل میں بھیجا جا رہا تھا۔‘‘