ریاض: قطر ورلڈ کپ میں عالمی سطح پر شہرت پانے والے خصوصی صلاحیتوں کے حامل ’غانم المفتاح ‘ نے عمرہ ادا کیا ہے۔قطری شہری غانم محمد المفتاح پیدائش سے ہی نچلے دھڑ سے محروم ہیں سوشل میڈیا پر لاکھوں فالوورز ہیں اور انہیں ایک ہیرو کے طور پر جانا جاتا ہے۔گذشتہ برس قطر میں فٹبال ورلڈ کپ کے موقع پر 18 سالہ غانم المفتاح نے افتتاحی تقریب میں امریکی فنکار مورگن فری مین کے ہمراہ مثالی مکالمہ پیش کیا۔غانم المفتاح نے عمرہ کی ادائیگی کے دوران کعبہ کا طواف کرسی پر کرنے کے بجائے اپنے ہاتھوں کے سہارے کیا۔ انہوں نے قرآن کریم کی آیت بھی پڑھی جس کا ترجمہ ہے’ اللہ تعالی کسی پراس کی طاقت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا‘۔غانم المفتاح کا کہنا تھا ’کیا ہوا اگر میری ٹانگیں نہیں ہیں، میرے رب نے مجھے عظیم نعمت مضبوط ہاتھوں سے تو نوازا ہے جو میرے لیے ٹانگوں کے متبادل ہیں اور میں ان پرہی طواف بیت اللہ کروں گا۔