جونپور: گرمیوں کی تعطیلات کے اختتام کے بعد اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا۔ جونپور اترپردیش کے کانونٹ اسکول میں خاتون ٹیچرکے ساتھ پرنسپل کا رومانس کرنے کا ویڈیو سوشل میڈیا کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسکول کا پرنسپل ایک خاتون ٹیچر کے ساتھ ایک بند کمرہ میں گلے لگارہا ہے اور ٹیچر کو بوسہ دے رہا ہے ۔ ان دونوں کو پتہ نہیں کہ کسی نے ان کی اس حرکت کی ریکارڈنگ کررہے ہیں۔ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔
اسکول کے پرنسپل اور خاتون ٹیچر کا یہ وائرل ویڈیو اترپردیش کے جونپور کا بتایاجارہا ہے۔ کانونٹ اسکول کے پرنسپل اسٹاف روم میں ایک خاتون ٹیچرس کے ساتھ رومانس کررہے ہیں۔ جس کمرہ میں پرنسپل اپنے ہی اسکول کی خاتون ٹیچر کو اپنے باہوں میں گلے لگارہے ہیں وہا کئی عظیم رہنماؤں کی تصاویر لگی ہوئی ہیں۔