وارانسی :کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اور سما ج وادی پارٹی(ایس پی)کی رکن پارلیمنٹ ڈمپل یادو نے ہفتہ کی شام روڈ شو کر کے انڈیا اتحا دکے کانگریس امیدوار اجئے رائے کو جتانے کی اپیل کی۔قابل ذکر ہے کہ ریاستی کانگریس صدراجے رائے بی جےپی امیدوار اور وزیر اعظم نریندرمودی کا سامنا کررہے ہیں۔ اس سے پہلے 2019 کے الیکشن میں انہیں یہاں ہار کا بھی سامنا کرنا پڑتا تھا۔کانگریس، ایس پی اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کارکنان اور لیڈران روڈ شو میں جمع ہونے والی بڑی بھیڑ سے کافی پرجوش نظر آئے۔ پرینکا نے روڈ شو کے دوران سب کو مبارکباد دی اور اپنے خاص انداز میں بنارس سے اجے رائے کو جیتانے کی اپیل کی۔ ڈمپل یادو نے بھی روڈ شو میں سب کو مبارکباد دی اور اپنے انداز میں انڈیا الائنس کے امیدوار اجے رائے کی جیت کی اپیل کی۔
روڈ شو وارانسی میں آدی شکتی ماں درگا کے قدیم مقدس مندر سے شروع ہوا، جہاں پہلے سے تیار گاڑی میں پرینکا گاندھی اور ڈمپل یادو کے ساتھ انڈیا الائنس کے کانگریس امیدوار اجے رائے سجے اسٹیج پر چڑھے اور سبھی کا استقبال کرتے ہوئے روڈ شو آگے بڑھا۔ دونوں لیڈروں کو دیکھنے کے لیے خواتین، نوجوانوں کی بڑی تعداد اپنے اہل خانہ کے ساتھ گھروں کی چھت پر کھڑے نظر آئے اور مختلف مقامات پر بچے، بوڑھے، خواتین اور نوجوان پرینکا گاندھی اور ڈمپل یادو کا پھولوں سے استقبال کیا۔آدی شکتی ماں درگا کے مندر سے روڈ شو سنت روی داس گیٹ پہنچا کہ اس درمیان ایک ایمبولنس کے جانے کی جانکاری ملی جس کی جانکارتی ملتے ہی پرینکا گاندھی نے قافلے کو کنارے کرایا اور قافلے کو روک کر ایمبولنس کو آگے جانے کے لئے راستہ دیا۔اس کے بعد روڈ شو بی ایچ یو گیٹ پر پہنچا جہاں ایس پی ،کانگریس اور عام آدمی پار ٹی کے کارکنو نے استقبال کیا۔