اسلام آباد: پاکستان کے عام انتخابات کے نتائج آہستہ آہستہ سامنے آرہے ہیں۔ 265 نشستوں میں سے 159 نشستوں کے نتائج سامنے آگئے ہیں جن میں عمران کے حامیوں نے برتری حاصل کرتے ہوئے 71 نشستوں پر قبضہ کرلیا ہے جب کہ نواز شریف کی جماعت 47 نشستوں پر برتری حاصل کرچکی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بلاول بھٹو کی پارٹی 34، ایم کیو ایم 3 اور دیگر 4 نشستوں پر آگے ہے۔پاکستان کے سابق وزیر اعظم شہباز شریف بھی لاہور سے کامیاب ہوئے ہیں۔ ان کا تعلق لاہور کے پی پی 158 سے ہے۔ شہباز شریف کے صاحبزادے اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز لاہور کے حلقہ این اے 118 سے کامیاب ہو گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انہوں نے 1,05,960 ووٹوں سے الیکشن جیتا تھا۔
عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں نواز شریف این اے 15 مانسہرہ سے شکست کھا گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق این اے 15 مانسہرہ تورغر سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہزادہ محمد گستاسب خان کامیاب ہو گئے ہیں۔وہیں میاں نواز شریف لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے کامیاب ہوئے ہیں اور ان کے مدمقابل یاسمین راشد کو شکست ہوئی۔
سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے شہید بینظیر آباد کی نشست این اے 207 سے کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے 1,46,989 ووٹ حاصل کیے جب کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سردار شیر محمد رند بلوچ دوسرے نمبر پر رہے جنہوں نے 51 ہزار ووٹ لیے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری قمبر شہداد کوٹ سے کامیاب ہو گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انہیں 85,370 ووٹ ملے ہیں۔ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کا بیٹا طلحہ حافظ انتخابات میں ہار گیا ہے۔ عمران خان کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار نے طلحہ کو شکست دی ہے۔