پٹنہ: بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی)کے سپریمو لالو پرسادیادو کا دعویٰ ہے کہ راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ( آر ایس ایس) سربراہ موہن بھاگوت ریزرویشن کے حق میں نہیں ہیں۔ جنم اشٹمی کے موقع پر بھگوان کرشن کی پوجا کرنے کے لیے جمعرات کی شام یہاں بانکے بہاری مندر کے دورے کے دوران لالو پرساد نے کہا کہ گرو گولوالکر نے اپنی کتاب ‘:بنچ آف تھاٹ: میں جو لکھاہے، موہن بھاگوت اور نریندر مودی وہی کر رہے ہیں۔ وہ ریزرویشن کے خلاف ہیں۔
اپوزیشن کے انڈیا اتحاد پر انہوں نے کہا کہ ہم نے انڈیا اتحاد بنایا ہے اور ہم لوک سبھا انتخابات جیتیں گے۔ رام اور رحیم کے لیے بھگوان ایک ہے، بھگوان کرشن ہمارے بھگوان ہیں۔ میں بانکے بہاری مندر اور اسکان مندر میں گیا اور ملک میں امن کے لیے دعا کی۔ میں پیر کو شیو کی پوجا کرنے دیوگھر جا رہا ہوں۔اس سے پہلے آر جے ڈی کے نائب صدر شیوانند تیواری نے بھی ریزرویشن معاملے پر بھاگوت کے ارادوں پر سوال اٹھایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ موہن بھاگوت ہی تھے جنہوں نے ملک میں ریزرویشن ختم کرنے کی وکالت کی تھی۔