سرینگر: سرینگر جموں قومی شاہراہ پر رام بن کے قریب اندوہناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے، جس میں 10 افرادہلاک ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس، ایس ڈی آر ایف اور رام بن سول کیو آر ٹی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔رپورٹ کے مطابق جموں سے سری نگر جا رہی ایک مسافر کیب جموں سری نگر قومی شاہراہ پر گہری کھائی میں گر گئی۔ ٹیکسی میں سوار کئی مسافروں کی موت کا خدشہ ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس، ایس ڈی آر ایف اور سول کیو آر ٹی کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ٹیم نے علی الصبح ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے ۔