سنجے راؤت کو تعزیرات ہند کی دفعہ 500 کے تحت سزا دی گئی ہے۔ ممبئی کی روئیا کالج میں آرگینک کیمسٹری کی پروفیسر میدھا سومیا نے راؤت کے خلاف دفعہ 499 (کسی طرح کا الزام لگانا یا شائع کرنا) اور 500 (ہتک عزتی) کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ واضح ہو کہ سنجے راؤت نے ان پر اور ان کے این جی او ‘یوا پرتشٹھان’ پر 100 کروڑ روپے کے بیت الخلا گھوٹالے کا الزام لگایا تھا۔