ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دورہ جاپان ملتوی کردیا ہے۔عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو پھیپھڑوں کی سوزش کا سامنا ہے، اسپتال میں ان کا علاج جاری ہے۔رپورٹس کے مطابق سعودی فرمانروا کی طبیعت ناسازی کے باعث سعودی ولی عہد محمدبن سلمان نے اپنا دورہ جاپان بھی ملتوی کردیا ہے۔ انہیں 20 تا 23 مئی جاپان کا دورہ کرنا تھا۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی شاہ سلمان کی طبیعت ناسازی پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحتیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز پاکستان کے مخلص دوست ہیں، خادم حرمین شریفین مسلم امہ کے لیڈر اور رہنما ہیں، ان کی مکمل صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔