قاہرہ :مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں یمن فوج کے سینئر اہلکار مردہ پائے گئے ہیں۔ ترک میڈیا کے مطابق یمنی فوج کے میجر جنرل حسن بن جلال العبیدی اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں ملے۔ وہ یمنی وزارتِ دفاع میں ملٹری مینوفیکچرنگ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر تھے۔ مصر میں یمنی سفارتخانے نے فوجی افسر میجر جنرل حسن کی موت کی تصدیق کردی ہے۔ یمنی سفارتخانہ مصر کے مطابق یمنی فوج کے میجر جنرل حسن بن جلال کو ان کے اپارٹمنٹ میں قتل کیا گیا۔ یمنی حکام تحقیقات میں مصری سیکوریٹی ایجنسیوں سے تعاون کر رہے ہیں۔