مراد آباد:سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر وسنبھل کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر شفیق الرحمان برق کو سرکاری اعزازت کے ساتھ ہزاروں نم آنکھوں کے درمیان سپرد خاک کردیاگیاہے۔اس پہلے ڈاکٹر شفیق الرحمان برق کو گارڈ آف آنر دیاگیاہے۔ڈاکٹر شفیق الرحمان کے جلو س جنازہ میں نم آنکھوں کے ساتھ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔اس سے پہلے صغیر پلیس میں شفیق الرحمان برق کی میت کا آخردیدار کرنے کے لئے لوگوں کافی ہجوم دیکھا گیا۔ شفیق الرحمان برق کو حسن پور روڈ پر واقع قبرستا ن میں سپرد خاک کیاگیاہے۔
پانچ بار کے ایم پی ڈاکٹر برق نے سنبھل پارلیمانی سیٹ سے دو بار کامیابی حاصل کی تھی جب کہ اس سے پہلے وہ تین بار مرادآباد لوک سبھا سیٹ سے ایم پی منتخب ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ وہ سنبھل اسمبلی حلقہ سے چار بار ایم ایل اے اور ایک بار ریاستی حکومت میں وزیر بھی رہے۔ان کے پوتے ضیاء الرحمن برق مرادآباد کی کنڈرکی سیٹ سے ایس پی ایم ایل اے ہیں۔ اقلیتی طبقے کی سیاست میں اپنے تند و تیز بیانات کے لیے مشہور ڈاکٹر برق بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے کنوینر بھی تھے۔ کچھ عرصہ قبل وزیر اعظم نے بھی ڈاکٹر برق کو موجودہ پارلیمنٹ کے معمر ترین رکن پارلیمنٹ ہونے پر مبارکباد دی تھی۔ شفیق الرحمان برق کا منگل کو طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیاتھا۔ سماج وادی پارٹی نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے بھی انہیںسنبھل سے امیدوار بھی بنایاتھا۔