بیت المقدس :ایران کے اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملوں پر فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ کے باہر جشن منایا، جس کی ویڈیو شوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ صیہونی ملک اسرائیل پر ایران کے سخت حملہ کے بعد دنیا کے مختلف علاقوں میں لوگوں نے جشن منایا۔ ایران کے اسرائیل پر حملہ کے فوری بعد مسجد اقصیٰ کے احاطہ میں بڑی تعداد میں فلسطینی جمع ہوگئے اور جشن منایا۔ بیت المقدس ’لبیک لبیک یا اقصیٰ‘ کے نعروں سے گونج اٹھا۔مسجد اقصیٰ کے باہر فلسطینیوں کے بڑی تعداد نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے گئے حملوں پر جشن منایا کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، بڑی تعداد میں لوگ لبیک یا اقصیٰ کے نعرے لگارہے ہیں اور خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔اس موقع پر امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرہ بازی کی گئی۔رات گئے ایران نے تل ابیب کو میزائل اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا، ایران نے 300 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے۔ ایران نے اسرائیلی دفاعی تنصیبات اور گولان کی پہاڑیوں پر ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا۔ ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ تہران اسرائیل میں 50 فیصد اہداف کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہا، اسرائیلی فضائی اڈے کو خیبر میزائلوں سے ٹارگٹ کیا گیا۔