مکہ مکرمہ: ڈاکٹر شیخ صالح کے انتقال کے بعد خانہ کعبہ کے دروازے کی چابی شیبی قبیلے کے ہی نئے محافظ عبد الوہاب بن زین العابدین الشیبی کو سونپ دی گئی۔نبی کریم ﷺ کے زمانے سے خانہ کعبہ کی چابی قبیلہ شیبی کے پاس موجودہے اور یہ عمل تاحال جاری ہے جس کی پاسداری سعودی حکومت بھی کرتی ہے۔ میں فتح مکہ کے بعد حضور اکرم ﷺ نے سورہ النسا کی 58 ویں آیت کی تلاوت کرتے ہوئے بیت اللہ کے دروازے کی چابی قبیلہ الشیبی کے خاندان کو سونپی تھی۔اس آیت میں اللہ امانتیں لوٹانے اور لوگوں کے درمیان انصاف سے فیصلہ کرنے کا حکم دیتا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق بیت اللہ کی چابی شیبی قبیلے کے بزرگ ڈاکٹر شیخ صالح کے پاس تھی جو حال ہی میں اللہ کوپیارے ہوگئے۔