احمد آباد : وزیراعظم نریندر مودی سے مشابہت رکھنے کے باعث گول گپے بیچنے والا شہری مشہور ہوگیا۔ میڈیا کے مطابق انیل بھائی ٹھکر گجرات میں تلسی پانی پوری سنٹر کے مالک ہیں۔انیل کو ان کے جاننے والے پی ایم مودی کے نام سے پکارتے ہیں کیونکہ ان کا سائیڈ پروفائل اور شکل نریندر مودی سے ملتی جلتی ہے جب کہ تصاویر میں دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ انیل کے بالوں کا انداز اور سفید داڑھی بھی مودی سے ملتی جلتی ہے۔ میڈیا کا بتانا ہے کہ انیل ٹھکر جوناگڑھ سے تعلق رکھتے ہیں وہ گجرات میں تقریباً 18 سال کی عمر سے’تلسی پانی پوری‘ سنٹر کے مالک ہیں، انیل سے قبل یہ دکان ان کے دادا نے شروع کی تھی۔انیل کی دکان پر آنے والے 71 سالہ ضعیف نے کہا کہ گاہک اکثر انیل کی شکل کی وجہ سے ان کے ساتھ سیلفی لیتے ہیں۔دوسری جانب انیل نے بتایا کہ مجھے نریندر مودی سے مشابہت کی وجہ سے مقامی لوگوں اور سیاحوں سے بہت پیار اور عزت ملتی ہے۔