نئی دہلی : سپریم کورٹ میں متھرا کی شری کرشن جنم بھومی ۔شاہی عیدگاہ مسجد تنازعہ کے معاملے کی جمعہ کو سماعت ہوئی ۔ شری کرشنا جنم بھومی مکتی نرمان ٹرسٹ نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی تھی جس میں سائنسی سروے کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔ سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے درخواست مسترد کردی اور کہا کہ یہ ہائیکورٹ کا معاملہ ہے ۔
عدالت نے کہا کہ ہائی کورٹ مقدمات کی منتقلی کے تمام سوالات کی سماعت کررہی ہے ہم اس معاملے میں ابھی مداخلت نہیں کریں گے ۔ وکیل سارتھک چترویدی نے کہا کہ متنازعہ زمین کی شناخت ، مقام وغیرہ کی تحقیقات مقامی سطح پر ہونا چاہئیے ۔