کوالالمپور:ملیشیائی حجاب کمپنی باول ایکسکلوزیو نے دنیا کا مہنگا ترین حجاب تیار کیا ہے، جس کی قیمت 17 لاکھ روپے سے زائد ہے۔باول ایکسکلوزیو کی بانی ہلیجہ میسور کو آسٹریا کے مشہور جیولری برانڈ سوارووسکی نے برانڈ کے نئے پریمیم بوٹیک کے افتتاح کے موقع پر تحفہ دیا تھا۔اسپارکل آف ڈریم میں مختلف سائز کے 7,513 کرسٹل لگائے گئے ہیں۔ یہ آسٹریا کے مشہور جیولری برانڈ سوارووسکی کا ایک تحفہ تھا۔اس شاندار حجاب کو مکمل کرنے میں 320 گھنٹے لگے ۔ ملیشیا بک آف ریکارڈز نے اس کو دنیا کا مہنگا ترین حجاب تسلیم کیا تھا۔واضح ہو کہ ملیشیا میں مسلم خواتین آزادانہ طور پر انتخاب کر سکتی ہیں کہ حجاب پہننا ہے یا نہیں۔