نئی دہلی : فرانس کے صدر ایمینوئل میکرون نے ہندوستان کی طرف سے یوم جمہوریہ کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے لیے موصول ہونے والے دعوت نامے پر وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اب فرانسیسی صدر ایمینوئل میکرون یوم جمہوریہ کی تقریبات میں امریکی صدر جو بائیڈن کے بجائے بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ ایمینوئل میکرون نے اپنے ایک پوسٹ میں کہا کہ میکرون اس تقریب میں شرکت کرنے والے چھٹے فرانسیسی رہنما ہوں گے۔یادرہے کہ پی ایم مودی فرانس کے قومی دن پر مہمان خصوصی تھے۔